
پاکستان بھنورسے نکل آئے گا، ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا
پاکستان میں بہت لچک اوراستعداد ہے، میرا ایمان ہے کہ ملک دوبارہ ٹیک آف کرے گا، حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
جمعرات 1 جون 2023 23:37

(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک جس مشکل وقت سے گزررہاہے حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل پرقابو پائیگی ،ہماری نیت نیک ہے اورہماری کوشش عبادت سے کم نہیں ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ 2017 میں ٹیک آف کرتی معیشت کو گزشتہ چار برسوں میں نقصان پہنچایا گیا، ہماری معیشت 24ویں نمبر سے 47 پوزیشن پر چلی گئی، سیلاب اورمعاشی مشکلات نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایاہے تاہم الحمدللہ ہماری ٹیم بہترین کام کررہی ہے، ٹھنڈی ہوائیں اوربہتری آرہی ہے، خوردنی تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوہفتوں کے دوران دوبار کمی کی گئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پہلے اوپن مارکیٹ نہیں ہوتی تھی اورسارے پیسے سٹیٹ بینک میں جاتے تھے مگر1998 کے دھماکوں کے بعد ہم نے کیش فلو کے مسائل سے نمٹنے کیلئے طریقہ کاروضع کیا، دودون پہلے ہم نے اس حوالہ سے ایک اور دلیرانہ فیصلہ کیا جس کے اثرات آج سامنے آئے، کریڈٹ کارڈ کے استعمال پربینکرز کوڈالر لینے پڑتے تھے اس کیلئے ہم نے اجازت دیدی ہے اس سے ڈالرکی قدرمیں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیرضروری تاخیرہورہی ہے، ہماری طرف سے تمام تر اقدامات مکمل ہے، بیرونی فنانسنگ کے تقاضے بھی پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی ہماری معیشت کومشکلات کاسامنا تھا، ہمارے پاس اس وقت بھی زرمبادلہ کے ذخائرکم تھے اورملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھی مگر اس وقت بھی ہماری ٹیم نے تاجروں اورکاروباری برادری کے تعاون سے مشکلات پرقابو پالیاتھا۔ہم نے اس چیلنج سے گھبرانا نہیں ہے، پاکستان بھنورسے نکل آئیگا اورہم سب مل کرملک کوبھنورسے نکالیں گے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ایک تماشا لگا ہواتھا کہ ملک دیوالیہ ہوکرسری لنکا بنے گا، ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا، پاکستان میں بہت لچک اوراستعداد ہے،پاکستان پر قرضہ ہے مگر2 سے 3 ہزار ٹریلین کے اثاثے بھی ہیں، صرف گیس پائپ لائن کی قیمت 30 سے لیکر40 ارب ڈالرسے زیادہ ہے، میرا ایمان ہے کہ ملک نے دوبارہ ٹیک آف کرنا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہم تاجروں، صنعتکاروں اورکاروباریوں سے مل کر ملک کومشکلات سے نکلیں گے۔ تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرہورہی ہے اورمستبقل کی بیرونی ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے پیش کردہ سفارشات اورتجاویز کا جائزہ لیاجائیگا اوران تجاویز کربجٹ کاحصہ بنانے کی کوشش کی جائیگی۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرخزانہ اورایف بی آر کی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔مزید اہم خبریں
-
’PAF v IAF 6-0‘ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی
-
’پاکستان کے پاس کئی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں‘
-
عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، اللہ کا شکر کہ اُس نے فتح سے نوازا، ترجمان پاک فوج
-
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
-
قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.