Live Updates

عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 جون 2023 17:16

عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 05 مئی 2023ء) سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو فریق بنایا گیا ۔

آفاق احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان نے غلط بیانی کی اور نااہل قرار پائے، اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے، نواز شریف کی نااہلی کیلئے عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو نااہل قرار دے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کی الیکشن کمیشن سے عمران خان نے غلط بیانی کی اور ناااہل قرار پائے،اسی نوعیت کے کیس میں نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔

نوازشریف کی نااہلی کے لیے سراج الحق و دیگر عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، عدالت انہیں بھی نااہل قرار دے۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات زمان پارک میں ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرّحمٰن میئر کراچی کیلئے بہترین امیدوار ہیں۔ میری کراچی میں تحریک انصاف کے تمام منتخب کونسلرز سے اپیل ہے کہ میئر کے انتخاب میں حافظ نعیم الرّحمٰن کو ووٹ دیں۔ جب کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات