یاسین ملک کو صرف حق مانگنے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے،یاسین ملک

یاسین ملک کشمیر کی آواز کشمیریوں کا لیڈر ہے جو قومیں اپنے لیڈروں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہے وہ ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں

منگل 6 جون 2023 11:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) یاسین ملک آزادی کا مسافر ،جس کو صرف اپنے حق اور آزادی مانگنے کے جرم میں پابند سلاسل اور عمر قید کی گئی ہے ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو بھارت نے صرف اس جرم اور اس بنا پر قیدی بنایا ہے اس جرم میں عمر قید کی گئی ہے تم کشمیری اپنا حق کیوں مانگتے ہو،ظلم کے خلاف بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجرم بنا دیا گیا ہے ،حکمران یاد رکھیں بھارت جس آواز کو دبانا چاہتا ہے جس کو پھانسی دینا چاہتا ہے وہ صرف یاسیین ملک کا گلا نہیں گھونٹا جا رہا بلکہ لاکھوں کشمیریوں کا گلا گھونٹنا چاہتا ہے ۔

وقت ہے ہم سب ایک آواز ایک قوم بننا ہوگا ،یاسین ملک کشمیر کی آواز کشمیریوں کا لیڈر ہے جو قومیں اپنے لیڈروں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہے وہ ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں ،اگر آج یسین ملک کو پھانسی ہوتی ہے تو یہ پوری کشمیری قوم کی پھانسی ہوگی کشمیریوں کا گلہ گھونٹ دیا جائے گا ،یاسین ملک جیسے حریت پسند رہنماوں کی وجہ سے آج آزادی کی جدوجہد کا جاری ہے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت بے لوث ،ہو کر کشمیری قوم کی جنگ لڑ رہی ہے جن کو نظر بند بھی کیا جاتا ہے بلا جواز گرفتاری ،جعلی فرضی مقدمات بنائے جاتے ہیں ،کچھ کو عقوبت خانوں میں قید کر دیا گیا ،کشمیر کی یہ جدو جہد تکمیل آزادی کے آخری مراحل میں بھارت کشمیریوں سے ہار چکا ہے اس کی 12لاکھ سے زیادہ فوج وادی میں پسپا ہو چکی ہے اب وہ اپنی ناکامی اور حفت کو مٹانے کے لیئے اور جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیئے حریت لیڈر یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں پھنسا کر اس کو عمر قید کی سزا دے دی ہے ،بھارت ٹوٹ چکا ہے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا راج ہے کشمیریوں سمیت کوئی بھی قوم محفوظ نہیں ہے ،بھارت اپنے آپ کو بچانے کے لیئے اور آمد الیکشن میں کامیابی کے لیے حریت لیڈر یاسین ملک کی قربانی دینا چاہتا ہے کیوں کہ بھارت میں تمام قومیں بی جے پی اورمودی کی انتہا پسندی سے تنگ آچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارت دوسروں پر انتہا پسندی کا الزام لگانے سے پہلے خود کے گریبان میں جھانکے جس کے خود کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں گجرات کا قصائی اب بی جے پی اور ویشوا ہندو پریشد،بجرنگ دل سے کشمیری قوم کو اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ،جس کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری،بھارت میں رہنے والے مسلمان،سکھ ،عیسائی سمیت ہندوں کی چھوٹی زات والے بھی محفوظ نہیں ہے ،مودی کی حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے اب اس کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے وہ اپنا سارا زور کشمیری مظلوم قوم پر اتار رہے ہیں ،انہوں نے کہا بھارت اور مودی صرف کشمیریوں کی صرف ایک آواز اور ایک حریت پسند یاسین ملک سے اتنا خوفزدہ ہے اگر اس کو کچھ نقصان ہوا تو لاکھوں کشمیریوں کے جذبہ حریت کے نیچے بھارت دب جائے گا اور بھارت کا سارا غرور خاک میں مل جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک یاسین ملک کے لیئے آواز اٹھائیں اور اس پر فرضی مقدمات ختم کروائیں اور ان کو رہا کروائیں اس وقت کشمیریوں اور یاسین ملک کو ہم سب کی ضرورت ہے یاد رکھیں اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ہمارے حکمران اور پوری امت مسلمہ اس کی زمہ دار ہوگی۔

(جاری ہے)

تمام مسلم ممالک اور او آئی سی اب بھی آواز نہیں اٹھاتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیئے عملی اقدامات اور کردار ادا نہیں کرتی تو پھر کب کام آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیری قوم کا ہیرو اور نڈر بے خوف لیڈر ہے اس کے لیئے ہم ہر فورم پر اپنی آواز کو بلند کریں گے ۔