مختلف حلقوں سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
ان ارکان میں راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماء شامل ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو کا ان کی شمولیت کا خیرمقدم
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2023 20:45
(جاری ہے)
ہم عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ ہمارے پاس قائد عوا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا منشور ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملک سے غربت ختم کرکے عوام میں خوشحالی لائے گی۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی، وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پیر عباس محی الدین نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران ملک ریاست علی، ذیلدار احسن شاہ، سید ظہیر شاہ، رفعت حیات خان، ملک عاقل علی خان، انس عزیز اور خواجہ خان نے پیپلزپارٹی میں ملاقات کی۔ ان رہنماﺅں نے کچھ دن قبل ان رہنماﺅں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی ڈسکہ سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم اعجاز احمد چھجا بھی شمولیت کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے جہلم سے پی پی 25 کے سابق امیدوار راجہ سفیر نے بھی ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حمید دورانی سابق ایم پی اے بھی موجود تھے۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ملک جاوید نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جہلم سے قومی اسمبلی سے سابق امیدوار نذر اقبال نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی پی 82 خوشاب سے سابق امیدوار ملک ذیشان اعوان سابق ایم پی چودھری شوکت نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرنے والوں میں راجہ عمار، سردار ، پیر عاقب علی، رفعت حیات خان، پیر عباس محی الدین، ملک طاہر اختر، اعجاز احمد، ملک سعید عباس اور عابد شامل تھے۔ وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل نوابزادہ افتخاراحمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.