قرآن مجید ہماری ریڈ لائن ، جان کا نذرانہ پیش کر کے مقدس کتاب کی حفاظت اچھی طرح کرنا جانتے ہیں، حافظ میر دوست کھوسہ

جمعہ 21 جولائی 2023 23:04

فریدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2023ء) سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قرآن مجید ہماری ریڈ لائن ہے،ہم اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اس مقدس کتاب کی حفاظت اچھی طرح کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان کے صوبائی سیکرٹی اطلاعات حافظ میر دوست کھوسہ نے اپنے آفس میں میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب کے قریب مسلمانوں کے جذبات سے سویڈن حکومت کھیلنا بند کیا جائے ،سویڈن کی حکومت نے بروز عید مسجد کے سامنے قانونی طور پر قرآن پاک جلانے کی اجازت دی اور پولیس کی موجودگی میں یہ سب کچھ ہوا اس پر سویڈن حکومت کو جواب دینا ہو گا یہ معاملہ ایک فرد کا نہیں حکومتی سطح کا ہے سویڈن سے سرکاری سطح پر سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی لفور سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکالا جائیسویڈن کا سفارتخانہ فوری بند کیا جائے، او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور بھرپور طریقے سے پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اور حکومت پاکستان کی طرف سے سفارتی سطح پر سویڈن حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کا مطالبہ کیا ہے