نگران وزیراعظم کے چنائو کا عمل آخری مرحلے میں داخل

وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے درمیان ملاقات کسی بھی وقت متوقع

بدھ 2 اگست 2023 22:08

نگران وزیراعظم کے چنائو کا عمل آخری مرحلے میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2023ء) پاکستان کے نگران وزیراعظم کے چنائو کے لیے جاری عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے درمیان ملاقات کسی بھی وقت متوقع ہے۔ نگران وزیراعظم کے نام کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی اتحادیوں نے نگران وزیراعظم کے چنائو کے لیے پارٹی قائدین سے مشاورت کا وقت بھی مانگ لیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد اور سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قائد نواز شریف دبئی میںباہمی مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرنے کے لیے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 5 ناموں جن میں دو سابق سیاستدان دو سابق بیوروکریٹ اور ایک ٹیکنو کریٹ سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک ریٹائرڈ جج کے نام زیر غور ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق زیر غور ناموں میں فواد حسن فواد، جاوید ہاشمی، خلیل الرحمان رمدے، ڈاکٹر عشرت العباد، گوہر اعجاز شامل ہیں۔ ۔