اسٹاک ایکسچینج 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 2 اگست 2023 22:01

اسٹاک ایکسچینج 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2023ء) اسٹاک ایکسچینج 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا جبکہ جولائی میں 39 ماہ بعد اسٹاک مارکیٹ نے ایک ماہ میں 16 فیصد منافع دیا۔

تین سال بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں اٹھارہ لاکھ ڈالر کی نیٹ بائنگ کی۔

(جاری ہے)

ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈ الر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،انٹر بینک میںڈالر289 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 292روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر1.84روپے اضافہ سے 287.54روپے سے بڑھ کر289.38روپے ہوگئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.50روپے بڑھکر 291روپے سی292.50 روپے ہوگئی، جبکہ یورو کی قیمت فروخت 1روپے اضافہ سے 321روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت1روپے بڑھکر 374روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی.