
فراز الرحمان کراچی پریمیئر لیگ کے قائم مقام سرپرست اعلی مقرر
پیر 7 اگست 2023 19:16
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ایکٹنگ پیٹرن ان چیف فراز الرحمان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں، نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرکے انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاٹی نے صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کا بھی بیڑا اٹھا رکھا ہے تاکہ نوجوانوں کو کام کے بعد کھیلوں کے ذریعے بہتر معاشرے کی تشکیل کی جاسکے۔ فراز الرحمان نے کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جلد کرایا جائے گا جس کی سرپرستی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے جبکہ پاکستان بزنس گروپ اور کاٹی بھی اس لیگ میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیگ کو کراچی سے بڑھا کر ملکی سطح پر لے جائیں گے۔ جس طرح انڈس ہسپتال کورنگی میں کام کر رہا ہے اسی طرح اس لیگ کو پوش علاقے سے پھیلاتے ہوئے کورنگی اور پورے ملک میں مقابلے کرائے جائیں گے جس سے نہ صرف نوجوانوں کو ایک صحت مند سرگرمی میں حصہ لینے کا موقع ملے گا بلکہ نوجوان ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان جن کے پاس مواقوں کی کمی ہے، اس طرح کے مواقوں سے فائدہ اٹھا کر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ کاٹی کے نائب سرپرست اعلی زبیر چھایا نے کہا ہے فرازالرحمان کو کراچی پریمیئر لیگ کے ایکٹنگ سرپرست اعلی کی ذمہ داریاں سوپنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچپن میں گرائونڈ اور آئوٹ ڈور اسپورٹس کی سہولیات دستیاب تھیں جو آج کل کے بچوں کو میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جگہ جگہ صحت مند سرگرمیوں کی سرپرستی اعلی ادارے کیا کرتے تھے لیکن اب اداروں نے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے تاہم کاٹی اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں پیش پیش ہے۔ زبیر چھایا نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پوری قوم مشکور ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ہمارا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ایٹمی دھماکوں کے بعد اپنی پہلی تقریب میں کاٹی تشریف لائے تھے جو کاٹی کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔ کراچی پریمیئر لیگ اور کاٹی کی مفاہمت سے ملک میں اسپورٹس کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔کراچی پریمیئر لیگ کے چیئرمین معیز بن زاہد نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے بے شمار اقدامات جیسا کہ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت کے کورسز کرانے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قابل قدر خدمات ہیں اور نوجوانوں کے مستقبل کی فکر کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں لیگ کی سرپرستی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ہی حق بنتا ہے، اسی طرح صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور نواجوانوں میں کاروبار کرنے کے رجحان کو بڑھانے میں کاٹی کے صدر اور پی بی جی کے بانی صدر فراز الرحمان کی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی پریمیئر لیگ فراز الرحمان کو ایکٹنگ پیٹرن ان چیف کے عہدے پر فائز کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ معیز بن زاہد نے کہا کہ جلد کراچی میں لیگ کے مقابلوں کا اعلان کیا جائے گا جس میں نوجواں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلہ؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
-
پاکستان کو مسلسل دوسرے سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شکست
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ مکمل ہو گیا
-
پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن) کر کٹ ٹورنامنٹ میں محمد عمر اعجاز ، تیمور مصطفی ، سیف اللہ، فواد خان کی عمدہ بالنگ
-
جسپریت بمراہ کی ایشیاء کپ 2025ء میں شرکت مشکوک: بھارتی میڈیا
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ،انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
-
ورلڈ ایکواٹکس: فری اسٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے آریان دین نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان کے ایک اور میراتھون ایونٹ کو عالمی توثیق مل گئی
-
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کی اپنی پچز پر سخت تنقید
-
مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
-
بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.