نوشکی میں جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 اگست 2023 22:36

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2023ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف نوشکی میں میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم مینگل حافظ مطیع الرحمان مینگل حاجی عبید اللہ مینگل اور شبیر احمد مینگل نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے بدترین مہنگائی سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں پاکستانی قوم امریکہ نواز حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں آئی ایم ایف کی کہنے پر مہنگائی کسی صورت قبول نہیں پی ڈی ایم حکومت کے بعد نگران حکومت نے بھی مہنگائی میں اضافے کی پلان تیار رکھی ہیں آنے والے دنوں میں عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرایا جائے گا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسوں کو کھبی بھی تسلیم نہیں کی ہے اور نہ ہی ایسے پالیسوں کو آئندہ تسلیم کیا جائے گا عوام آنے والے الیکشن میں ایسے نام نہاد حکمرانوں اور ان کی امیدواروں کو مسترد کریں جھنوں نے ملک میں تعلیم صحت روزگار کے فراہمی کے لیے کچھ نہیں کی مگر حکمرانوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں اور وہ خود معمولی بیماری کے علاج کے لیے بھی پاکستان سے باہر جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں نوشکی کے عوام کو قبائلیت کے نام پر دھوکہ دیا گیا اہلیاں نوشکی آنے والے الیکشن میں قبائل پرستی کی خول سے نکل کر دیانتدار غریب پرور اور خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو آگے لائیں جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں قدرتی آفات ہو یا غریب مسکین اور یتیموں کی مدد میں جماعت اسلامی ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں آنے والے الیکشن میں اگر عوام نے جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیا تو ملک میں حضرت عمر فاروق ر ض کا نظام نافذ کرکے عدل و انصاف کا بول بولا کردینگے انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے نجات کے لیے عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اگر عوام شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ کا درست استعمال کریں تو مہنگائی سمیت دیگر مسائل و مشکلات سے نجات مل سکتی ہیں اور اگر الیکشن میں سابقہ غلطیوں کو دوہرانے کی کوشش کی گئی تو عوام کو مزید مہنگائی بدامنی اور بیروزگاری کی دلدل میں پھنسایا جائے گا۔