
بلوچستان ریونیو بورڈنے اپنے ای۔ اسٹیمپنگ منصوبے کے لئے پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاڈ کا انتخاب کرلیا
جمعہ 18 اگست 2023 22:48
(جاری ہے)
تقریب میں بینک آف پنجاب بطور کلیکشن ایجنٹ پارٹنر اور سسٹمز لمیٹڈ بطور ٹیکنالوجی پارٹنر شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر ، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، ضرار ہشام خان نے کہا ، آج بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اہم دن ہے۔ پی ٹی سی ایل کو فخر ہے کہ وہ اپنے ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹر میں اسمارٹ کلاڈ سلوشنز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گوادر، کوئٹہ اور صوبے بھر کے دور دراز علاقوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ اور ڈیٹا کنکٹیویٹی بھی مہیا کرکے ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔ یہ منصوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہوگا۔ بلوچستان حکومت کے تعاون سے ہم اس منصوبے کو پورے صوبے میں وسعت دیں گے اور پی ٹی سی ایل بلوچستان کی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو، روشن علی شیخ نیکہا ، بلوچستان ای اسٹیمپنگ پراجیکٹ اور سہولت مرکز کوئٹہ کا افتتاح حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ ای اسٹیمپنگ کا آغاز ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ٹیکس وصولیوں میں درپیش رکاوٹوں کو ختم کرے گی اور عوام کو آسانی فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں سے شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو فروغ ملے گا اور کاغذ پر انحصار کم سے کم ہوگا۔ ای اسٹیمپنگ سے موثر وصولیوں کے ذریعے 2 ارب کے محصولات حاصل ہوں گے۔ اب صرف 15 منٹ میں زمین کا ریکارڈ اسکین کوڈ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے ساتھ ہی محکمہ ریونیو ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ تقریب میں بریگیڈیئر رفیق، سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ، ڈاکٹر خالد حفیظ ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان، سید ظفر علی بخاری، بریگیڈیئر وجاہت، ، فرید خان، بینک آف پنجاب، اور خالد سعید ، سی ای او ، آر ٹو وی سمیت مختلف محکموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے متعدد معززین نے شرکت کی۔پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں اپنے شراکت داروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ معاہدہ آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سلوشنز کے متنوع شعبوں میں ترقی کے عمل کا حصہ ہے، جو پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ختم شد۔مزید قومی خبریں
-
نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.