پی ٹی سی ایل اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے مابین مختلف اضلاع میں قائم سہولت مراکز میں فائبر آپٹک کنکٹیویٹی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

جمعہ 18 اگست 2023 19:50

کوئٹہ + اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2023ء) 2023پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے پی ٹی سی ایل کے ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹر میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم(ایل آر ایم ایس)کے لیے آئی اے اے ایس سمارٹ کلاڈ سروسز اور صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم سہولت مراکز میں فائبر آپٹک کنکٹیویٹی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پی ٹی سی ایل و یوفون 4Gکے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، ضرار ہشام خان اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے سینئر رکن، روشن علی شیخ نے حال ہی میں کوئٹہ کلب، کوئٹہ کینٹ میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاڈ کے ذریعہ چلنے والے بلوچستان ای اسٹیمپنگ پروجیکٹ اور ریونیو سہولت سینٹر کوئٹہ کے افتتاح کی خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بینک آف پنجاب بطور کلیکشن ایجنٹ پارٹنر اور سسٹمز لمیٹڈ بطور ٹیکنالوجی پارٹنر شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر ، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، ضرار ہشام خان نے کہا ، آج بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اہم دن ہے۔ پی ٹی سی ایل کو فخر ہے کہ وہ اپنے ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹر میں اسمارٹ کلاڈ سلوشنز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گوادر، کوئٹہ اور صوبے بھر کے دور دراز علاقوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ اور ڈیٹا کنکٹیویٹی بھی مہیا کرکے ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

یہ منصوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہوگا۔ بلوچستان حکومت کے تعاون سے ہم اس منصوبے کو پورے صوبے میں وسعت دیں گے اور پی ٹی سی ایل بلوچستان کی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو، روشن علی شیخ نے کہا ، بلوچستان ای اسٹیمپنگ پراجیکٹ اور سہولت مرکز کوئٹہ کا افتتاح حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ ای اسٹیمپنگ کا آغاز ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ٹیکس وصولیوں میں درپیش رکاوٹوں کو ختم کرے گی اور عوام کو آسانی فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں سے شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو فروغ ملے گا اور کاغذ پر انحصار کم سے کم ہوگا۔ ای اسٹیمپنگ سے موثر وصولیوں کے ذریعے 2 ارب کے محصولات حاصل ہوں گے۔ اب صرف 15 منٹ میں زمین کا ریکارڈ اسکین کوڈ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے ساتھ ہی محکمہ ریونیو ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

تقریب میں بریگیڈیئر رفیق، سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ، ڈاکٹر خالد حفیظ ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان، سید ظفر علی بخاری، بریگیڈیئر وجاہت، ، فرید خان، بینک آف پنجاب، اور خالد سعید ، سی ای او ، آر ٹو وی سمیت مختلف محکموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے متعدد معززین نے شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں اپنے شراکت داروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ معاہدہ آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سلوشنز کے متنوع شعبوں میں ترقی کے عمل کا حصہ ہے، جو پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہی