26اگست کو کراچی تا کشمور جماعت اسلامی کا یومِ تاسیس بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

اسداللہ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،محمد حسین محنتی ،کاشف سعید شیخ ودیگر رہنماء خطاب کریں گے

جمعرات 24 اگست 2023 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2023ء) جماعت اسلامی کا 82واں یوم تاسیس ہفتہ کو کراچی تا کشمور بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق 26اگست کو یومِ تاسیس کے سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،میرپورخاص،نواب شاہ،تھرپاکر،کندھ کوٹ ،شکارپور سمیت سندھ بھر میں سیمینار،مذاکرے، جلسے اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ضلعی ومقامی رہنمائوں کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنماء ،علمائے کرام اور دانشورحضرات جماعت اسلامی کی 82سالہ سیاسی، سماجی اور دینی جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے جبکہ ہر شہر میں جماعت اسلامی کے پرچم کشائی کی جائے گی اور جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام جماعت اسلامی کی اقامت دین کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا قیام26اگست1941؁ کو لاہور میں75افراد نے بنادڈالی تھی جس کے پہلے بانی امیر سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ،دوسرے میاں طفیل محمد،تیسری قاضی حسین احمد، چوتھے سید منور حسن اور پانچویں موجودہ امیر سراج الحق ہیں۔75افراد سے شروع ہونے والا یہ قافلہ اب تناور درخت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی شاخیں قائم ہیں اور اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی،سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے جو موروثیت، فرقہ واریت سے پاک اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ امیر سراج الحق دومرتبہ خیبرپختونخوا کے سینئر ویزر اور وزیرخزانہ رہے،کراچی میںعبدالستار افغانی، نعمت اللہ خان میئر اور ڈیڈھ سوسے زائد ارکان صوبائی وقومی اسمبلی اور سینیٹر رہ چکے ہیں ان پر کوئی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکا بلکہ ان کا کردار اور کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے چند ہی صحیح مگر اہم کردار ہمیشہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کا رہا ہے۔

دریں اثناء مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ جیکب آباد، اسداللہ بھٹو شکارپور، راشد نسیم میرپورخاص، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، صوبائی امیر محمد حسین محنتی،کاشف شیخ لاڑکانہ، ممتاز حسین سہتو نواب شاہ اور پروفیسر نظام الدین میمن کندھ کوٹ میں یومِ تاسیس کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔