Live Updates

ساہیوال ،نقب زن بیوپاریوں ،دوکانداروں کے گھروں سے 55لاکھ 40ہزارروپے کی نقدی و زیورات لے اڑے

* تفصیلات خبر148)…… ایجنڈا ناکام ہوتا دیکھ کر بین الاقوامی کردار اور سہولت کار بچانے کیلئے خود سامنے آگئے ہیں] طلال چوہدری یہ انسانی نہیں، عمرانی حقوق کا مسئلہ ہے ،این آر او کی فریاد سامنے آ کر کریں‘ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کارد عمل

اتوار 3 ستمبر 2023 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید صاحب معاشی تباہی اور عذاب کا ذمہ دار آپ کاباس ہے جو آپ کو چپڑاسی کہتا تھا ،ریاستی دہشتگرد کو مشورہ دیں کہ عالمی عدالتوں میں دفاع کرنے کی بجائے اعتراف جرم کرے ،ریاستی دہشتگرد تو اب عالمی عدالتوں میں اپنے ریاست کے خلاف جرائم کا دفاع کر رہا ہے آپ کی وکالت کی اس کو ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کے بیان پر اپنے رد عمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ این آر او کی فریاد سامنے آ کر کریں،کس سے بات چیت ، گھڑی چور، سائفر کے سازشی اور 9 مئی کے مجرم سی ،جس کے ساتھ آپ نے کبھی جینے اور مرنے کی قسمیں کھائی تھیں ،9 مئی کے مجرم اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والے آج امن کی باتیں کررہے ہیں،سب کا پتہ ہے کہ کون کہاں ہے لیکن شیخ رشید روپوش ہے ،چار سال سیاسی مخالفین کو ڈنڈے مارنے والے چارپائیوں کے نیچے سے کہہ رہے ہیں ڈنڈا مسائل کا حل نہیں ،شیخ رشید چارپائی کے نیچے سے نکلیں اور اپنے باس کے پاس جیل جائیں،سیاسی مخالفین کو بیٹیوں بہنوں کے ساتھ جیلوں میں بند کر کے میڈیا کا گلا گھونٹنے والے آج کہہ رہے ہیں کہ ڈنڈے سے بات نہیں چلتی،ہرگزرتے دن کے ساتھ عمران خان، اس کے ملکی اور عالمی سہولت کار اور ان کا ایجنڈا واضح ہوتا جارہا ہے ،ہر چیز کی کڑیاں کہیں نہ کہیں جا کر عالمی سہولت کاروں سے جا ملتی ہیں ،ملعون رشدی کا وکیل اور پی ٹی آئی چیئرمین کا وکیل ایک ہونا محض اتفاق نہیں،پی ٹی آئی چیئرمین کے بچے گولڈ سمتھ کے گھر پل رہے ہیں، فنڈنگ اسرائیل اور بھارت سے ملتی ہے، یہ سب اتفاق نہیں ، جن کا پیارا ہے، ان کو بہت درد ہورہی ہے،پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کا ایجنڈا ناکام ہوتا دیکھ کر بین الاقوامی کردار اور سہولت کار بچانے کے لئے خود سامنے آگئے ہیں ،یہ انسانی نہیں، عمرانی حقوق کا مسئلہ ہے ،عمران ہی اتنا پیارا کیوں ہی رشتے داری سے لے کربچے پالنے، فنڈنگ اور وکیل دینے تک اور انسانی حقوق کا واویلا کرنے تک،کشمیر کا کیس کیوں نہ لڑ سکی فلسطینیوں پر ظلم کا کیس کیوں نہ لڑ سکے ،جب ’’عمران دار‘‘نہ بچا سکے تو بین الاقوامی کردار خود سامنے آگئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات