پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔شازیہ عطا مری

جمعرات 14 ستمبر 2023 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن قانونی طور پر ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کروا سکتا۔جمعرات کو بلاول ہاس لاہور کے باہر فیصل کریم کنڈی اور شہزاد سعید چیمہ کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تاریخ کون دیتا ہے یہ پیپلز پارٹی کی بحث نہیں ہمارے لیے معیشت بھی ضروری ہے اور الیکشن بھی ناگزیر ہے ،الیکشن کا موضوع اجلاس میں زیر بحث آیا حلقہ بندیاں اگر ضروری ہے تو الیکشن کی تاریخ کا بھی اعلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ بلاول ہاس میں ہوگا,پاکستان پیپلز پارٹی کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس بلاول ہاوس لاہور میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری،فریال تالپور، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف,سید خورشید شاہ، سابق وزرائے اعلی سندھ قایم علی شاہ,مراد علی شاہ، نئیر حسین بخاری،قمرزمان کایرہ،حسن مرتضی،چودھری منظور،نفیسہ شاہ،رانا فاروق سعید اور ثمینہ خالد گھرکی،نتاشہ دولتانہ بیلم حسنین، سمیت سی ای سی کے ملک بھر کے ارکان سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، صدر مملکت کی جانب سے 6 نومبر کو الیکشن کروانے کی تجویز اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے، نگران کابینہ میں ایک جماعت کے ہم خیال بیورو کریٹ ہونے اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ریلیف کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔شازیہ مری نے کہا کہ نگران حکومت کی تین صوبوں میں ترقیاتی کام جاری رکھنے اور سندھ میں بند کرنے پر سی ایس سی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،اجلاس کے بعد فیصل کریم کنڈی اور شہزاد سعید چیمہ کے ساتھ بلاول ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس تھا،اس سے قبل 25 اگست کو بھی میٹنگ ہوئی تھی، وسطی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے چودھری منظور کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ الیکشن پر اس وقت گفتگو ہوگی جب پارٹی وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا، آج کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا ایک تسلسل ہے، الیکشن کے موضوع پر کنفیوژن پر بات چیت جاری ہے، سکیورٹی کے معاملات پچیدہ ہیں اس پر بھی بات چیت ہورہی ہے ابھی کافی اراکین نے بات کرنی ہے اسکے بعد لیڈرشپ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ ایک مکمل فورم ہوتا ہے ، اراکین کی رائے کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں آج جمعہ کو بھی سی ای سی کی میٹنگ ہوگی یہ بحث ہورہی ہے صدر مملکت تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں یا نہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین پر عمل کرنا ہے اور آئینی زمہ داری پوری کرنی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے تھا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، دونوں رہنما ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے لطیف کھوسہ کو شوکاز جاری کیا گیا پارٹی سے نہیں نکالا گیا لطیف کھوسہ کو سات روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔