
چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حالیہ محاذ آرائی کو ختم ہونا چاہیے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔ چوہدری شجاعت
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 22 ستمبر 2023
14:39

(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ملک کی صورتحال کی وجہ سے مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حالیہ محاذ آرائی کو ختم ہونا چاہیے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو کہا ہماری طرف سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جا رہی،ہم آئین کے مطابق اور زمینی حقائق سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات سے متعلق مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی ٹھان لی۔ ایم کیو ایم پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنے کی خواہاں ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اتحاد کے لیے تیار ہیں، حتمی فیصلہ ن لیگ کرے گی۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے زیادہ تعاون کیا ۔سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جی ڈی اے سے اتحاد کرنے پر زور دیا ۔مزید اہم خبریں
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.