[ بلوچستان بدترین مشکلات سے گزر رہا ہے ستم یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام کو تاحال آزادانہ ووٹ دینے کا حق نہیں ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:30

۔کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام علمدار روڈ کوئٹہ پہ بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جلسہ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسہ سے پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اکابرین بالخصوص میر غوث بخش بزنجو کا ہزارہ قوم سے گہرا سیاسی تعلق رہا ہے بلوچستان کے سارے باسی خواہ ان کا تعلق کسی بھی نسل زبان یا مذہب سے ہو نیشنل پارٹی کے لیئے یکساں قابل احترام ہیں افسوس کا مقام ہے اب تک ہمارے لوگ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کے لیئے ٹھوکریں کھاتے ہیں اور انہیں پاسپورٹ کے باعزت طریقہ سے حصول کے لیئے بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بدترین مشکلات سے گزر رہا ہے اور ستم بالا ستم یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام کو تاحال آزادانہ ووٹ دینے کا حق نہیں ہے ووٹ کسی کو پڑتے ہیں اور جیتتا کوئی اور ہے جس کی وجہ سے بدعنوانی اقربا پروری بد انتظامی عروج پہ ہے نوکریاں سرعام بکتی ہیں ادارے مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں اور پولیس و انتظامی افسران گھر کی لونڈی بن جاتے ہیں اور اس طرح پوری سرکاری مشینری مفلوج ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بیروزگاری سیاسی و معاشی عدم استحکام عام ہوگئی ہے اس کا حل اس میں مضمر ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی قبول کیا جائے الیکشن کمیشن بااختیار اور غیر جانبدار اور عدلیہ آزاد ہو۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قدم پر ہزارہ قوم کے ساتھ ہیں باشعور ہزارہ قوم ایک گلی کی پارٹی کے چکر سے نکل کر بلوچستان کے مجموعی عوام کے ساتھ خود کوجوڑیں نیشنل پارٹی کو ایک بار کامیاب بناہیں ہم ان کو ثابت کرکے دکھاہینگے کہ عوامی نمائندگی کا حق کیسے ادا کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی اس کے شعلے تاحال نہیں تھم سکے ہیں اس کو ایک منجھاہوا حقیقی سیاسی کارکن اور پارٹی برسراقتدار آکر بجھا سکتا ہے جلسہ سے پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر نمائندگی نہ ہونے کے باعث ہزارہ قوم شہر کے مرکز میں رہتے ہوئے بھی بے شمار مشکلات سے دوچار ہیں نگران حکومت نے پہلا وار بارڈر ٹریڈ پر کرکے لاکھوں لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا نیشنل پارٹی نے اس اہم عوامی مسئلہ پہ بھر پور احتجاج کرکے فیصلہ کن دھرنا دیا جس کے باعث حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اسی طرح نیشنل پارٹی پاسپورٹ گیس پریشر جیسے عوامی مسائل پر ہزارہ قوم کے ساتھ ہے جلسہ سے صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ حاجی عطا محمد بنگلزئی کلثوم نیاز ڈاکٹر رمضان ہزارہ رحیم شاہ ہزارہ اسحاق چنگیزی اور سائرہ بتول نے بھی خطاب کیا ۔

جلسہ میں مختلف قرارداد منظور کیئے گئے جن میں مطالبہ کیا گیا کہ ہزارہ قوم کے لیئے پاسپورٹ کے حصول کو شفاف اور سلیس بنایا جائے منشیات کے پھیلاو کا روک تھام کیا جائے گیس پریشر کی کمی کا نوٹس لیکر گیس فراہمی یقینی بنایا جائی