
نوازشریف کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ہدایت یا دخل اندازی نہیں، خواجہ آصف
نوازشریف کی واپسی پر گرفتاری پر کوئی بات نہیں کرسکتا، ن لیگ میں تقسیم کا کوئی علم نہیں، سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی گفتگو
دانش احمد انصاری
بدھ 27 ستمبر 2023
23:39

(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ساڑھے 7کروڑ لوگ 2 وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، میری قوم بھوک میں ہے اور ہم ڈھول کی تھاپ پر جشن منائیں۔
رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے،نواز شریف نے اداروں کوکبھی ریاست مخالف نہیں سمجھا، نواز شریف آئین و قانون کے تحت کام کرنے والی کو سراہتا ہے، ہم کسی شخص ، ادارے یا کسی جماعت سے غیر آئین و قانونی توقع نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ 2018کی طرح الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر سیاسی ورکر کو حصہ ملے اور صاف و شفاف الیکشن ہوں۔ ہم نیوز کے پروگرام میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف بھی مہنگائی سے پریشان ہیں اور ان کے پاس حل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود احتسابی کا طریقہ کار موجود ہونے کے باوجود احتساب نہیں ہو گا تو انگلیاں اٹھیں گی، آئین و قانون کے تحت احتساب کرنے والے لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں، احتساب کرنے والوں کیخلاف بھی ریفرنس آ جاتا ہے۔ سیاست دان تو پہلے سے ہی غیر محفوظ ہیں ، اگر ریاستی اداروں بھی غیر محفوظ ہو جائیں تو کیا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے بغاوت کیلئے لوگوں کو اکسایا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے تین ممالک کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائے کے مطابق نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ نواز شریف مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی،شہباز شریف کو اہم ہدایت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان واپس جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف پارٹی قائد کی ہدایت پر کل رات پاکستان پہنچیں گے اور سابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات
-
پاکستان کو بھارت پر روایتی جنگ میں واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
-
اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید
-
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاکستان کوئی بیرونی دباو قبول نہیں کرے گا، ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، خواجہ آصف
-
بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
-
اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے. خواجہ آصف
-
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار
-
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال
-
ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا. امریکی نائب صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.