صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہدا ء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ ، تعزیت کا اظہار

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 ستمبر کو ولی تنگی پوسٹ، بلوچستان پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نی11 ستمبر کو ورسک روڈ، پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبد الرحمن کے ورثاء سے بھی ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے 10 ستمبر کو میر علی ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک جمشید خان کے خاندان سے بھی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہداء کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور اپنے پیارے وطن پر جان قربان کرنے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔