پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کیساتھ سنگین مذاق ہے،محمد ثاقب بلوچ

پیر 2 اکتوبر 2023 22:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) جماعت اسلامی کے راہنمامحمد ثاقب بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ حکومت نے ایک طرف پیڑول کی قیمت میں معمولی کمی کرکے قوم کو لالی پاپ دیا تودوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام معاشی قتل کیا ہے۔ لوگ پہلی مہنگی ترین بجلی کے بلوں کے ہاتھوں خون کے آنسوں رونے پر مجبور ایسے میں مہنگی ایل پی جی، مہنگا پیٹرول، مہنگی گیس کی وجہ سے تمام اشیاء خردونوش کی قیمتیں ملک کے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامحمد ثاقب بلوچ نے کہا کہ لوگ مہنگی بجلی کے ہاتھوں اندھیر میں رہنا پسند کرتے ہیں، عام آدمی اپنی بائیک میں ایک لیٹرپیٹرول نہیں ڈلوا سکتا۔

(جاری ہے)

غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

گذشتہ پانچ سال تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار میں رہیں لیکن بدقسمتی سے عوام کے مسائل کسی نے حل نہیں کیے بلکہ اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اپنے کیسز ختم کروائے اور آئی ایم ایف سے بے پناہ قرض لیکر ملک و قوم کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔قو م آئندہ انتخابات میں بار بار اقتدار میں آکر ملک و قوم کو بے iدردی سے لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرے۔