نوجوانوں کا تعلق قرآن سے جوڑنے انہیںدینی تربیت دینی اور ان کے مسائل حل کرنیبارے جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان بہترین کرداررہا ہے ،نقیب اللہ اخوانی

پیر 2 اکتوبر 2023 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) صدر جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان نقیب اللہ اخوانی نے کہاہے کہ نوجوانوں کا تعلق قرآن سے جوڑنے انہیںدینی تربیت دینی اور ان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان بہترین کرداررہا ہے قرآن کو امام بناکر مسلمان آج بھی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔ بجلی بلوں میں ریلیف مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے نگرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے جماعت اسلامی عوام کے مسائل اجاگر اورحل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی آج بلوچستان کے نوجوان روزگار،تعلیم سمیت آئینی قانونی حقوق سے محروم ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سراج الحق کی قیادت میں نوجوان ملک بھر میں بجلی بلوں،ادویات،پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی بے روزگاری بدامنی اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت مفت خوروں کومفت بجلی ،گیس علاج ودیگرمراعات فی الفور ختم عوام کو ریلیف دیںبصورت دیگر جماعت اسلامی یوتھ عوامی قوت سے بھر پور احتجاج کریں گے ۔

مہنگائی ،یوٹیلٹی بلز،ادویات قیمتوں میں اضافہ سب کر مشترکہ مسئلہ ہے ۔عوام سب سے مایوس ہوئے انشاء اللہ جماعت اسلامی یوتھ عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔ نوجوانوں کومنظم کرکے برائی ومنکرات سے دور کرنا ہماری کامیابی ہے نوجوان ہی حقیقی تبدیلی کاسکتے ہیں آج کے بے راہ روی ،نفسانفسی کے دور میں ہرنوجوان کو قرآن پاک سے تعلق مضبوط بناناچاہیے ۔

مہنگائی بدعنوانی نے مشکلات وپریشانیوں میں بدترین اضافہ کردیاہے ہمارے حکمران دیانت دار دین دارہوتے تو مسائل وپریشانیوں میں اتنا ضافہ نہیں ہوتانوجوان طبقہ پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنانے ،مسائل مشکلات پریشانیوں اور بدعنوانی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کا ساتھ دیاجائے جماعت اسلامی ہی عوام کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے عوام ساتھ دیں تومراعات یافتہ ظالم طبقات سے مفت بجلی مفت گیس ،مفت سفری سہولیات ،مفت مکان واپس لیکر وسائل پریشان حال عوام پر خرچ کریں گے لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا بدقسمتی سے یہاں اصل لٹیروں کوکوئی نہیں پوچھتاجبکہ سیاسی مفادات مراعات ،وزارتوں کے حصول کیلئے مسائل کے جڑقوتوں ،لٹیروں سے بارگیننگ کرکے ذاتی پارٹی مفادات حاصل کیے جاتے ہیں قوم کی مشکلات وپریشانیوں سے کسی کو سروکار نہیں جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔