ْنواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کا کوئی بی پلان نہیں ‘ رانا تنویر حسین
مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،عمران خان کی طرح بلاول ،آصف زرداری کو بھی الیکشن لڑنے کا چیلنج کرتا ہوں
اتوار 8 اکتوبر 2023 17:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کا کوئی بی پلان نہیں ،امید ہے ان کی ضمانت ہوجائے گی ، نواز شریف مینار پاکستان پرخطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔
سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے جو بات کی ہے وہی جواب دے سکتے ہیں مگر یہ کہوں گا پی ٹی آئی چیئرمین سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ،وہ ایک پارٹی کے سربراہ ہیں ،انہوں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو سزا بھی ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ہی ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے ،نواز شریف نے لانڈھی سے لے کر اٹک جیل تک کا سفر کیا ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جیلیں دیکھیں وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے ۔ انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے کبھی کسی کی مدد نہیں لی ،ہمارے خلاف ہمیشہ دھاندلی سے کام لیا گیا ،2018کے الیکشن دھاندلی کی سب سے بڑی مثال ہیں ۔انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی اور راجہ ریاض سمیت سب کی ٹکٹ کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کا پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دس ہزار گاڑیوں کا قافلہ لے کر نواز شریف کے استقبال کیلئے نکلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
-
بجلی بے تحاشہ مہنگی کرنے کے باوجود حکومت پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.