مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو نے ہیرو چوک سے ہالا ناکہ تک ڈوئل کیر ج وے آٹو بھان رنگ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 10 اکتوبر 2023 17:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2023ء) مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو نے ہیرو چوک سے ہالا ناکہ تک ڈوئل کیر ج وے آٹو بھان رنگ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس موقع پر میئر کاشف شورو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حیدرآباد کے عوام کے لئے ایک تحفہ دیا گیا جوکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ،منصوبہ کی لاگت 2 ارب روپے ہے ،اس پروجیکٹ سے آٹوبھان روڈ کی دونوں اطراف سے روڈ کی تو سیع کی جائے گی ،اس وقت روڈ کی موجودہ ایک سا ئیڈ کی پیمائش اور چوڑائی 36 فٹ ہے جسے بڑھا کر 44 فٹ کیا جائے گا ،یہ سڑک 13کلو میٹر دونوں اطراف سے تعمیر بشمول 3.5کلو میٹر سٹارم واٹر ڈریں کی بنائی جائے گی ،سٹا رم واٹر ڈریں گدو چوک سے بارہ داری چوک 12نمبر ناکہ سے ملا یاجائے گا ،سٹرک کے دونوں اطراف 6.5فٹ تقریبا 3.5کلو میٹر ڈریں بھی تعمیر ہوگی ،اس میگا پرجیکٹ سے ٹاؤن میونسپل کار پوریشن حسین آباد، شاہ لطیف آباد،سچل سرمست اور نیرون کوٹ کی عوام مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پچھلے چندہ ماہ میں حسین آبا د کے ایم جی ڈی 6فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد ہم نے لطیف آباد میں ایک اور ایم جی ڈی 6پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور ان چند ماہ میں چھوٹے منصوبہ کے علاوہ ایک اور بڑا منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ،یہ میگا روڈ ٹھٹھہ،بدین،ٹنڈو محمد خان روڈ اور اندرون شہر لنک روڈسے ملنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،میر پور خاص سمیت اندرون سندھ کے بڑے سفر کا دورانیہ مختصر ہوگا بلکہ فیول بھی کم خرچ کرنے میں معاون ثابت ہو گا ۔

مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ میری کوشش ہے عبد الستا ر ایدھی روڈ بھی جلدازجلد مکمل کرلیا جائے ،نیو پھلیلی پل سمیت تینوں برج کی ری ڈیزائین کرکے تعمیر کیا جائے گا ،شہر میں ٹریفک کے رش کی وجہ سے حیدرآباد کی عوام اور اسٹوڈ ٹنس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،یہ میگا روڈ طالبعلموں کو وقت پر یو نیور سٹی پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی 2016 سے اب تک عوامی سہولیات کے میگا پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے اور ہم شہر کے بہتر مفاد میں اس طرح کے میگاپر وجیکٹ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے عبد الجبار خان سمیت میاں سر فراز ٹاؤن کے چیئر مین بلال مصطفی و دیگر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بھر پور کوشش ہے کہ جس قدر ممکن ہو شہر اور شہریوں کو بہترسے بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔