Live Updates

پاکستان کو امیر بنانا اور مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا واحد ایجنڈا ہے

عوام سیاسی معاشی استحکام کیلئے نوازشریف کا ساتھ دے، نوازشریف وزیراعظم تھا تو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، اب بھی مہنگائی کو صرف نوازشریف ہی ختم کرسکتا ہے۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2023 18:32

پاکستان کو امیر بنانا اور مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا واحد ایجنڈا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امیر بنانا اور مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا واحد ایجنڈا ہے، عوام سیاسی معاشی استحکام کیلئے نوازشریف کا ساتھ دے، نوازشریف وزیراعظم تھا تو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، اب بھی مہنگائی کو صرف نوازشریف ہی ختم کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے134 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ مریم نواز شریف کی یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت، ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں،مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نوازشریف۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا، عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، اُن کا گھر چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا ایجنڈا ہے، سیاسی استحکام کے لئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے، نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے، غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔

کارکنوں نے تقاریر میں کہا کہ مریم نوازشریف نے کارکنوں اور رہنماﺅں کی کوششوں کو سراہا، نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ بنائیں گے، قوم کے اعتماد پرہمیشہ نوازشریف پورا اترا ہے، قوم کی روشن تقدیر، نوازشریف کے کارکنوں کے پرجوش نعرے، سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات