کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کا سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد کے لئےونٹر ریلیف پیکچ منصوبہ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2023ء) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد کے لئےونٹر ریلیف پیکچ منصوبہ شروع کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ونٹر ریلیف پیکچ منصوبہ صوبہ خیرپختونخوا کے اضلاع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات ،اپر کوہستان ، صوبہ بلوچستان میں قلات، سہراب، قلعہ سیف اللہ، زیارت نیز گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیا جا ربا ہے، ریلیف پیکچ میں اعلی معیار کی 50,000 رضائیاںاور 25,000 موسم سرما کی کٹس جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے گرم شالوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے گرم لباس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان کے امدادی پیکج کی تقسیم صوبائی حکومت کے تعاون سے شفاف اور موثر طریقے سے کی جائے گی، جس سے 12 اضلاع کے 175,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ واضع رہے کہ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر سعودی عرب میں قائم ایک امدادی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے، مصائب کو کم کرنے اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنےامداد اور بحالی کے مختلف منصوبے چلائے ہیں جس نے لاکھوں مصیبت زدہ لاکھوں لوگوں کی زندگیو ں پر بامعنی اثر ڈالا ہے۔