yپیپلز پارٹی کا انتخابات کی تیاریوں کاباقاعدہ آغاز کا فیصلہ

آ*پارٹینقیادتنالیکشننسے قبل خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژن کے دورے کرے گی ‘ سید محمد علی شاہ باچاکا خطاب

پیر 30 اکتوبر 2023 20:00

&پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے انتخابات کی تیاریوں کاباقاعدہ آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردارین آئندہ ماہ 15 نومبر کو خیبر پختونخوا کا پانچ روزہ دورہ کریں گے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے رہنمائوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سید محمد علی شاہ باچا،نجم الدین خان،ہمایوں خان، امجد خان افریدی،ایوب شاہ ، سنیٹر روبینہ خالد،مسعود کوثر،اخوان زادہ چٹان،ڈاکٹر حیدر علی خان کرامت اللہ خان چغر مٹی پر ضیاء اللہ افریدی، اعظم خان افریدی اور فرزند علی خان سمیت پی پی پی خیبر پختونخوا ڈویژن ذیلی ونگز صدور سنیئر رہنماء اور عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 15نومبر کو خیبر پختونخوا کے پانچ روزہ تفصیلی دورہ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور و غوص کیا گیا اس موقع پر پی پی پی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی آئندہ ماہ 15 نومبر کو خیبر پختونخوا کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زردارینکے دورہ کا مقصد خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مزید فعال کرنا ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ خیبرپختونخوا میں ورکرز کنونشنز کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹینقیادتنالیکشننسے قبل خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژن کے دورے کرے گی ،صوبائی، ڈویژن،ضلعی اور ذیلی تنظیموں کو ورکرز کنونشنز کی تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں، پشاور، ملاکنڈ،نمردان،نایبٹ آباد،ناور کوہاٹ میں کنونشنز ہوں گے، چیئرمیننبلاول بھٹو زردارینخیبرپختونخوا دورہ کے موقع پر کنونشنز سے خطاب کریں گے، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی