Live Updates

نوشہرہ ،10 روز میں 3584غیرقانونی ، 844قانونی افغان مہاجرین طوروخم بارڈ کے ذریعے افغانستان منتقل

اتوار 12 نومبر 2023 20:15

ُنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2023ء) نوشہرہ غیرقانونی تارکین وطن کا واپسی کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ یو این ایچ سی آ ر اورضلعی انتظامیہ کیذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ سے دس روز میں تین ہزار پانچ سو 84غیرقانونی افغان مہاجر اور 844قانونی افغان مہاجر طوروخم بارڈ کے زریعے افغانستان منتقل ہوگئی ہیں۔زرائع کے مطابق یہ تمام افغان مہاجرین رضاکاروانہ طور پر افغانستان جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک نے ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ ،پنجاب اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت خیبرپختونخوا کے تمام رضاکارانہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے یو این ایچ سی آ ر کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات کررہے ہیں سہیولیات فراہم کردی گئی ہیں سٹاف کی کمی بھی پوری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بچے کے جابحق ہونے کے بعد محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔افغان مہاجرین کے قافلے آضاخیل سے دو یا زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے طوروخم کے زریعے افغانستان چلے جائیں۔دوسری طور افغان مہاجرین نے شکایات کی ہیں کہ اضاخیل یو این ایچ سی آ ر دفتر کے بارے قافلوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔بارش اور سردی کی وجہ سے بچے خواتین بزرگ بیمار اور مغزور مہاجرین کی مشکالات میں ہر گزرتے دن کا ساتھ آضافہ ہورہا ہی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات