
بے حس حکمرانوں کو بلوچستان کے زمینداروں کی تباہی سے کوئی سرو کار نہیں،عبدالجبار کاکڑ
ڈھائی ماہ سے بلوچستان کے زمینداروں پر بجلی بند کرکے انکا معاشی قتل کیا جارہا ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی
بدھ 15 نومبر 2023 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس 15 نومبر کو زیر صدارت چیئر مین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر احمد شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں تمام اضلاع کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں 13 نومبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کامیاب بیلچہ مارچ میں 8 سے 10 ہزار سے زائد زمینداروں نے شرکت کی جس پر تمام اضلاع کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام زمینداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ زمیندارا ایکشن کمیٹی نے پر امن طریقے سے حکمرانوں تک آواز پہنچائی لیکن بدقسمتی سے بے جس حکمرانوں نے زمینداروں کے مسائل پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی بوائی کا سیزن ختم، آئندہ سال بلوچستان میں گندم کی سخت قلت ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری انرجی وکیسکو پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے زمینداروں پر بجلی بند کر کے انکا معاشی قتل کیا جارہا ہے ڈھائی ماہ سے بلوچستان کے زمینداروں پر بجلی بند کی گئی ہے،بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری کا دور دورہ ہے اور دوسری جانب کیسکو کی ہٹ دھرمی سے صوبے کے 80 فیصد آبادی کو بے روز گار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم اور چیئر مین سینیٹ و دیگر کا تعلق بے شک بلوچستان سے ہے لیکن اس کا فائدہ بلوچستان کے زمینداروں کونہیں مل رہا،زمیندار ایکشن کمیٹی کی جمہوری جدوجہد کے باوجود مسائل حل نہیں ہور ہے جس کی وجہ زمیندار ایکشن کمیٹی سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے زمینداران سول نافرمانی کے تحت زرعی فیڈرز پر بجلی بل جمع نہیں کرائیں گے کیونکہ نگراں حکومت کے توسط سے کیسکو کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اب مزید زمینداروں کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے قائل کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ کیسکو کی جانب سے اگر کسی آپریشن کے نام پر زرعی فیڈ رز کا سامان یا ٹیوب ویلز جو زمینداروں کی ملکیت ہے لے جانے کی کوشش کی گئی توزمینداران مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں 27نو مبر سے بلو چستان بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ،جب تک تمام زرعی فیڈرز پر بجلی مکمل کے والٹیج کے ساتھ بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.