نوازشریف کا متوقع دورہ سندھ، سیاسی رہنمائوں کی (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

جمعہ 17 نومبر 2023 17:34

نوازشریف کا متوقع دورہ سندھ، سیاسی رہنمائوں کی (ن)لیگ میں شمولیت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی بلوچستان کے بعد دورہ سندھ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنمائوں سے رابطے تیز کردئیے ہیں جب کہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔