غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک ہو گئے

منگل 21 نومبر 2023 16:52

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لکھن پور کے مقام پر ایک ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ سرجیت کماراور اس کی 11سالہ بیٹی سونالی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں باپ بیٹی پٹھانکوٹ سے اپنے گائوں واپس آ رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو جموں جانے والے ایک ٹرک نے ٹکرماردی ۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر صادق چیک کے قریب ایک خاتون سنتوش اور اس کی 7سالہ پوتی سمیراموٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی ۔حادثے میں سمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی دادی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ ادھر ادھمپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر ٹکری کے علاقے گرنائی میں دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ہلاک اور 7افراد زخمی ہو گئے۔