د*مخدوم امین فہیم حقیقی معنوں میں پارٹی کا اثاثہ تھے،بلاول بھٹو زرداری

انہیں قوم کے لیے بیش بہا خدمات کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا برسی پر پیغام

منگل 21 نومبر 2023 19:45

ح*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق سینیئر وائیس چیئرمین و وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مخدوم امین فہیم تحمل مزاج اور رواداری پسند سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پروقار شخصیت کے مالک اور بڑے دل والے انسان تھے۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کے ان چند رہنماوں میں سے ایک تھے، جو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کابینہ کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حکومت میں بھی بطور وفاقی وزیر خدمات سرانجام دیں۔ مخدوم امین فہیم حقیقی معنوں میں پارٹی کا اثاثہ تھے۔ مخدوم امین فہیم کو ملک و قوم کے لیے دہائیوں پر محیط جدوجہد اور قوم کے لیے بیش بہا خدمات کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا