ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 22 نومبر 2023 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 6 ،اسکردومنفی5 ، گلگت اورسری نگر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔