ض*جی ڈی اے نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا

بدھ 22 نومبر 2023 21:55

wکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) جی ڈی اے کااعلی سطعی مشاورتی اجلاس ختم اہم فیصلے کئے گئے۔جی ڈی اے نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔پیرپگارہ نے عام انتخابات میں سندھ بھر کی ہر نشت پر امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔جلد جی ڈی اے کااہم جلسہ منعقد کرنے کافیصلہ،پیرپگاراجلسے سے خطاب کریں گے۔

ایم کیوایم،جے یوآئی سمیت پ پ پ مخالف جماعتوں سیملکراتحاد بنانے پربھی اہم مشاورت کی گئی۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہجی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،گزشتہ روزجی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاوس پر جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن ،جی یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی،مذھبی اور قومپرست جماعتوں سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے پندرہ سالہ اقتدار کوسندھ کی تباھی کے سال قراردیاگیا۔زراعت کی تباہی ،کرپشن،سندھ کی معاشی بدحالی پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔سیلاب متاثرین کی بحالی نہ کرنے،بیروزگاری،امن امان کی خراب صورتحال اغوا برائے تاوان پر سخت تشویش کا اظہارکیاگیا۔الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہارکیاگیا۔رہنمائوں نے نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے سے جی ڈی اے نے جو خدشات پیش کیے تھے انہیں ابھی تک حل نہیں کیا گیا۔

موجودہ نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے انتخابات شفاف ہونے پرشکوک کااظہارکیاگیا۔پیرپگارا نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اگر انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی زمیداری کو پورا کرتے ہوئے ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے، ملک میں سخت احتساب کی ضرورت ہے کرپشن میں ملوث لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم ملک کے خزانے میں جمع کروائی جائے۔

سندھ کی عوام کوہمت نہ ہارے عام انتخابات میں چوروں اور لٹیروں اور کرپٹ مافیا کو باہر پھینک نکالیں۔اجلاس میں جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاھ راشدی ،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر فھمیدہ مرزا،سید مظفر حسین شاھ،رئیس مرتضی خان جتوئی، سید زین شاھ،ایاز لطیف پلیجو، سردار عبدالرحیم ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،عرفان اللہ مروت ،سید محمد راشد شاہ،سید محمد اسماعیل شاھ راشدی ،عبد الرزاق راہموں اور دیگر شریک تھے۔