غزہ میں اسرائیل بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

جمعہ 24 نومبر 2023 21:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،معصوم بچوں کو بیدری سے شہید کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں کربلا ہے ، امریکہ ، فرانس، جرمنی ملک کر اسرائیل کی پشت پر ہے غزہ میں 16 سال سے مجاہدین کا محاصرہ کر رکھا ہے ، پانی ، دودھ اور کفن تک میسر نہیں ،فلسطین میں ظلم اور جبر پر بھی امریکی صدر بائیڈن اسرائیل کو تھپکی دے رہا ہے ۔\378