ٰفلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ھوا ہے، عبدالستار شاہ چشتی

اتوار 26 نومبر 2023 21:15

:کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ھوا ہے اسرائیل نے فلسطین کو میلامیٹ کردیا ہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے حمید آباد منزکی کے دورے کی دوران ڈاکٹرعبدالکریم شاہ کے رہائشگاہ پرگفتگوکرتے ھوئے کہی اس موقع پرسیدحاجی عثمان شاہ حاجی سید عبدالغیاث حاجی محمدحسین عرف حاجی معروف شاہ سیدعبدلقادرسیدحاجی سلیم شاہ سیدعبدلقدیرڈاکٹرعبدالکریم اوردیگرموجودتھے انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بارود برسا رہا ہے جس کی وجہ سے پندرہ ہزار سے زائد نہتے مسلمان بچے خواتین شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے شہید ہوگئے ہیں مگر عالمی برادری اور اسلامی ممالک فلسطینیوں کی پکار نہیں سن رہے ہیں سکول، ہسپتال، ایمبو لینس گاڑیاں اور پناہ گزین کیمپوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے غزہ کے باسیوں وقت ایک مشکل ترین دور اور ناگفتہ بہہ حالات سے دوچار کیا ہے لیکن حماس مجاہدین نے مضبوط عزم واستقامت اوراللہ کے نصرت سے طاقت کے غرور میں مست امریکہ برطانیہ فرانس وتمام کفری یہودی نواز قوتوں کا حمایت کے باوجود اپنے مطالبات پرمنوادئیے جس سے ثابت ھواکہ جواللہ پربھروسہ کریگااللہ پاک انھیں سرخروکریگا