Live Updates

190 ملین پائونڈ سکینڈل،چیئرمین تحریک انصاف کی مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد

شہریوں نے بشری بی بی کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے لیا ،نعرے بازی ،غیر شرعی نکاح کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

پیر 27 نومبر 2023 19:33

190 ملین پائونڈ سکینڈل،چیئرمین تحریک انصاف کی مزید جسمانی ریمانڈکی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نیب حکام نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ، اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان و عظمیٰ خان کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر بھی موجود تھے تاہم القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب جیل کے باہر شہریوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا اس موقع پر شہریوں نے بشریٰ بی بی کی گاڑی کے آگے بھی شدید نعرے بازی اور غیر شرعی نکاح کرنے پر بشریٰ بی بی کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ مسترد کردی ہے اور انہیں جوڈیشل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہم نے پہلے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے خود 35 ارب کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے ہیں 190 ملین کی رقم سیدھا سیدھا سرکاری خزانے میں آئی ہیں ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیشنل کرائم ایجنسی نے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی ہے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ سے عمران خان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہماری نظر میں القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے آج اڈیالہ جیل کے باہر بھی ایک ڈرامہ رچایا گیا اس کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف ہے ہم الیکشن میں بھرپور طریقے سے جائینگے انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ہے شریف برادران کے کیسوں میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے ،نواز شریف کو اقامے پر نہیں نکالا گیا 10 والیمز موجود ہیں منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق کا ڈار کا بیان آن ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے نگران اگر کسی کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں ہم آج فیصلہ کرینگے کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دیں۔

نیب نے آج بھی 25 سے 30 نکات پر مشتمل دستاویز پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب والے 10 منٹ سوال پوچھتے ہیں پھر گپ شپ لگاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب تفتیش سے ذرا بھی پریشان نہیں دیکھا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر مائنس ون اور ٹو کا فارمولہ اب بھی چلائیں گے تو ملک آگے نہیں چل سکتا دھر اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ اور وکلا نے ان سے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں مہرین قریشی، مہربانو قریشی، گوہر بانو قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک شامل تھے اہلخانہ اور وکلا کی ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی اور شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ نے جیل سہولیات اور کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات