نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 نومبر 2023 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد منسٹرانکلیو اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی ،اس کے علاوہ عطا اللہ تارڑ، بلال اظہرکیانی اور لیگل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر جائزہ لیا جس کے بعد لیگی قائد مری روانہ ہوگئے۔