
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ہری پور کے قومی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان
بدھ 29 نومبر 2023 21:52
(جاری ہے)
صوبائی صدر معروف سکالر ڈاکٹر عبدالمتین ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 اور ضلعی صدر عتیق الرحمن چوہان صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 46 اور 48 سے جماعت کے امیدوار ہوں گے صوبائی حلقہ پی کے 47 پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کوئی بھی سیاسی شخصیت جماعت میں شامل ہو کر پارٹی منشور کے مطابق الیکشن لڑ سکتی ہے لیکن کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا امکان نہیں اس بات کا اعلان پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویڑنل صدر عبدالغفار منصور نے گزشتہ روز ہری پور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر مقامی ریجنل اور صوبائی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے نامزد امیدوار حلقہ این اے 18 ڈاکٹر عبدالمتین اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عتیق الرحمن چوہان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جس مقصد کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی شبانہ روز محنت اور لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز حاصل کیا گیا وہ مقصد ہم پورا نہیں کر سکے اور داخلی و خارجی سطح پر ناکامی کا شکار ہیں پہلے دشمن نے ملک کو دو لخت کیا پھر اندرونی سطح پر خلفشار کا شکار کیا آج پچہتر سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس قدر غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں کہ سیاسی قیادت خود تذبذب کا شکار ہے کہ آنے والے وقت میں کیا ہوگا اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ میدان میں اتری ہے ہمارا ماضی سب کے سامنے ہے اور منشور واضع ہے ہم قرار داد مقاصد اور آئین پاکستان کے مطابق رول آف لائ کے تحت گڈ گورننس پر یقین رکھتے ہیں انتشار تعصب نفرت کرپشن اورجھوٹ کی سیاست کو ختم کرکے ایمانداری اور خدمت خلق کی سیاست کے زریعے یونین کونسل کی سطح پر صحت تعیلم غربت و بے روزگاری سمیت دیگر عوامی مسائل و مشکلات اور محرومیوں و مایوسیوں کے خاتمہ کے لیے ہمارے پاس واضع منشور موجود ہے سیاست جو اج ایک گالی بن چکی ہے اسے ختم کرکے نظریے اور خدمت کی سیاست کی داغ بیل ڈالیں گے ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے ملک کو ہمیشہ مسائل حل نہیں بلکہ مسائل میں اضافہ کرنے والی قیادت ملی ہے ہم مسائل پیدا کرنے والے نہیں مسائل حل کرنے والے بنیں گے کشمیر و فلسطین سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہوگا بلاتفریق مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے فلسطین جو کہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اس وقت بھی ہم فلسطین کی جانی مالی اور اخلاقی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارا ماضی سب کے سامنے ہے ہمارا چہرہ خدمت خلق والا چہرہ ہے بغیر اقتدار کے بھی عوامی خدمت کے کسی بھی میدان میں ہمیشہ صف اول کا کردار اداکیا ہے اس وقت ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لیے پچہتر فیصد امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے ہمارے ایک ایک امیدوار کا ماضی بے داغ ہے اللہ کی نصرت اور عوام کاتعاون حاصل رہا تو استحکام و تکمیل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔
۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.