گ* شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے سیاسی استحکام آئے گا،مولاناعبدالکبیر شاکر

بدھ 29 نومبر 2023 23:25

ذ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکرنے کہاکہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے سیاسی استحکام آئے گا اور سیکیورٹی فورسز کی قومی سلامتی کے محاذ پر مکمل توجہ قومی سلامتی کی مضبوط ضمانت ہوگی۔پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور مذہب وقومیت کے نام پر عوام نے ان حکمرانوں کو باربار آزمالیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہوا عوام پریشان اور یہ منتخب نمائندے مالامال ہوئے قومی دولت عوام کے بجائے ان چند منتخب افراد،اشرافیہ ،اسٹبلشمنٹ پر خرچ ہورہی ہے ۔

انتخابات کے بعد اشرافیہ کی مدد سے مافیازکا اقتدار پر براجمان ہونا لمحہ فکریہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے قلعہ سیف اللہ مسلم باغ میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں عوامی مسائل حل کرنے ،لٹیروں کا راستہ روکھنے اورقومی دولت قوم پر خرچ کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے گوادرسے ژوب تک ہمارے دیانت دار افراد جماعت اسلامی کے امیدوارہوں گے عوام الناس مسائل ومشکلات سے نجات کیلئے الیکشن میں ترازواور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بار بار آزمانے سے مسائل ومشکلات میں اضافہ ہوگاقرضے مہنگائی اورغربت وبے روزگاری بڑے گیان نااہل حکمرانوں،اشرافیہ ومقتدرقوتوں کی نااہلی، ناکامی اور ناقص کارکردگی ملک و ملت کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بار بار آزمائے گئے حکمران، مفاد پرست نااہل دھڑے سیاست اور ملک پر بوجھ ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، بدانتظامی، مفاد پرستی ملک و ملت کی سیاست، معیشت اور قومی وحدت کے لیے کینسر کی شکل اختیار کرگئی ہے،25 کروڑ عوام اپنے ووٹ کے نشتر سے سیاسی کینسر کا علاج کریں۔ جماعت اسلامی کا ترازو نشان ہی ملک و ملت کو اتحاد و یکجہتی دلائے گی اور اہل ٹیم کیساتھ بحرانوں کا خاتمہ کرے گی۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی صیہونی قبضہ ناجائز ہے، اسرائیل عالمی امن کے سینے پر ناسور بن چکا ہے، مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر دنیا کو امن نہیں مل سکتا اور عالم اسلام کے اتحاد کے بغیر ملت اسلامیہ بحرانوں سے نجات نہیں پاسکتی