موسمی پرندوں کاکوئٹہ کی طرف رخ اور آزمائے ہوئے چہروں ،مستردپارٹیوں کو زبردستی قوم پر مسلط کرنے کا نتیجہ خراب ہوگا، ڈاکٹرعطاء الرحمان

جمعرات 30 نومبر 2023 20:05

I کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ موسمی پرندوں کاکوئٹہ کی طرف رخ اور آزمائے ہوئے چہروں ،مستردپارٹیوں کو زبردستی قوم پر مسلط کرنے کا نتیجہ خراب ہوگا ۔انہی لوگوں نے پاکستان کو بدنام دیوالیہ اورسودی قرضوںمیں ڈبودیا اب پھر کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں سیاسی جمہوری جدوجہد کر رہی ہے عوام النا س آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیکر دیانت دار لوگوں کو کامیاب بنائیں تاکہ مسائل مشکلات مافیازسے نجات مل سکیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفودسے ملاقات اور چمن پھاٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان لاوارث نہیںاورنہ ہی جانوروں کی منڈی ہے کہ کوئی بھی آکر یہاں ضمیروں کی خرید وفروخت کریں اورعوام دیکھتاہی رہے عوام الناس دیانت دارمخلص سچے اور اچھے لوگوں کا ساتھ دیں گے مستر د،لٹیرے مافیازاور باربار قوم کو دھوکہ دینے والے ہمارے مسائل کے ذمہ دارہیں ۔

(جاری ہے)

عوام الناس بلوچستان کو ریگستان کوئٹہ کوکھنڈرات بنانے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں ۔عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوگا تو مسائل حل اور دیانت دار لوگ سامنے آئیں گے بلوچستان وسائل سے مالامال مگر حکمران مقتد رقوتیں وسائل کو ہڑپ کر رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ عوام اقتدار کے منصب پر بیٹھنے والی جماعتوں سے پوچھیں کہ ہر پاکستانی آپ کی وجہ سے آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کا مقروض ہوا ہے۔

آپ نے نہ روٹی دی ،نہ کپڑا نہ مکان دیا نہ ہی عدل و انصاف فراہم کیا ۔غریب مہنگائی ،بے روز گاری میں اضافہ بد امنی کو رواج دیا ان سب حکمرانوں نے کرپشن کرنے میں ایک دوسرے کو سبقت دی۔اگر دنیا میں کرپشن کے ورلڈ کپ کا مقابلہ ہو جائے تو یہی کرپٹ قیادت کرپشن کا ورلڈ کپ جیتے گی یہ آستین کے سانپ ہیں۔عوا م الناس ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ترقی وخوشحالی روزگارحاصل کرکے مہنگائی بدعنوانی وبدامنی سے نجات حاصل کریں