[مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت جو تعمیر وترقی و خوشحالی کانشان ہے اور پاکستان جلد روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا،زیشان علی نقوی

+برائے نام انٹرپارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال ہیں۔الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کیخلاف موثر کارروائی کرنی چاہئیے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

w اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنماوسابق ڈپٹی میئر و حلقہ این ای46اسلام آباد سے امیدوار قومی اسمبلی سیدزیشان علی نقوی نے پی ٹی آئی انٹرا الیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے انٹرالیکشن میں بھرپور دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن اس دھاندلی کا نوٹس لے کر انہیں کالعدم قرار دے،مسلم لیگ(ن) پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کومسترد کرتی ہے،یہ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ،بیرسٹرگوہر کا پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے برعکس ہے،برائے نام انٹرپارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال ہیں۔

الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کیخلاف موثر کارروائی کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے،قائد میاں نواز شریف کوبری کرکے عدالتوں نے ثابت کردیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے قصور تھے انہیں ناجائز مقدمات میں پھنسا یاگیا ،قوم کو میاں نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے اور بری کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،قائد میاںنوازشریف نے اپنے معاملات اللہ تعالیٰ پر چھوڑ رکھے تھے،سابق وزیراعظم عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں ،کہنے والوں نے بہت کچھ کہا مگر وہ عدالتوںمیں پیش ہو کر سرخرو ہوئے اور دیگر کیسزمیں بھی بری ہونگے، یہ سب قائد عوام میاںنوازشریف کے ثابت قدم رہنے ،کارکنوں اور عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

مسلم لیگی رہنما وحلقہ این اے 46اسلام آباد سے امیدوار قومی اسمبلی سید زیشان علی نقوی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت جو تعمیر وترقی و خوشحالی کانشان ہے اور پاکستان جلد روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا،میاںنوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتار دور شروع ہوگا، میں نے اسلام آباد شہر کی ترقی اور عوام کی سہولیات کیلئے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے،اپنے حلقے اور اسلام آباد کے عوام کی فلاح وبہبود کے کام کرنا اولین ترجیح ہوگی،ڈپٹی میئر اسلام آباد کی حیثیت سے بھی ترقیاتی کام کئے اور مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی دیگر پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری بھی اہم پراجیکٹ تھا،ملک میں ترقی کیلئے ذرائع آمدورفت اور سڑکیں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں، قائد میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن کر ملک کوموجودہ گمبھیر صورتحال سے نکال کرترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی سے عوام کونجات دلائیںگے۔