
عام انتخابات کیلئے مختص رقم تاحال جاری نہ ہونے کا انکشاف‘ الیکشن کمیشن کا نوٹس
سیکریٹری خزانہ کو طلب کر لیا گیا‘ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِاعظم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
ساجد علی
پیر 4 دسمبر 2023
11:38

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقم کی عدم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم کو تفصیلی خط لکھا جائے گا۔
ادھر عام انتخابات کو ملتوی کرنے سے متعلق تیسری درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی، انتخابات میں التواء سے متعلق درخواست کوہلو کے شہری شاکر خان کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست ایڈوکیٹ عزیزالدین کاکاخیل نے دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ کوہلو میں امن وامان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جوکہ اب باڈرز پر چلی گئی، فروری 2023ء کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دہشت گری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑا، ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہے ہیں۔ شہری کا درخواست میں کہنا ہے کہ لیویز دہشت گردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، تحصیل کھان میں دہشت گردوں انتخابی عمل سے روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کئےتھے، اس کے علاوہ فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے، ووٹرز کو یکسان مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنرکی ذمہ داری ہے، سکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کے لئے ملتوی کردئیے جائیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں ایڈوکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے اور موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔ درخواست کا متن ہے کہ مکران ڈویژن میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل، ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھی ہے، کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہش گردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے، بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار
-
دہائیوں کا کام گھنٹوں میں مکمل، آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک بھارتی نقصان کی تفصیل جاری
-
بھارتی فوج نے پاکستان کے جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا
-
پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، ہم مزید تناؤ نہیں چاہتے، بھارتی ملٹری ترجمان
-
پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
-
پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ، دوطرفہ کشیدگی عروج پر
-
آپریشن بنیان مرصوص میں ’فتح ون‘ مرکزی ہتھیار، میزائل سسٹم سے زیادہ تر اہداف کو نشانہ بنایا گیا
-
امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف سے ہنگامی رابطہ، کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش
-
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ، کئی ائیرفیلڈز اڑا دی گئیں
-
بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، پاکستان کی وارننگ
-
آپریشن بنیان مرصوص؛ پاکستان نے آدم پور میں بھارت کا S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا
-
بھارت باز نہیں آرہا تھا‘ آپریشن شروع کردیا‘ فتح ہماری ہوگی، نائب وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.