Live Updates

بھارت باز نہیں آرہا تھا‘ آپریشن شروع کردیا‘ فتح ہماری ہوگی، نائب وزیراعظم

ہم اب بھی اپنا دفاع کررہے ہیں، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی؛ اسحاق ڈار کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 10 مئی 2025 07:26

بھارت باز نہیں آرہا تھا‘ آپریشن شروع کردیا‘ فتح ہماری ہوگی، نائب وزیراعظم
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آپریشن شروع کردیا ہے فتح ہماری ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت باز نہیں آرہا تھا، جس کے خلاف ہم اب بھی اپنا دفاع کررہے ہیں، جس کے لیے ہم نے آپریشن شروع کردیا ہے کیوں کہ بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اس جنگ میں فتح ہماری ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے، جس کا اجلاس 10 بجے متوقع ہے، اس نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000ء میں قومی سکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن " بنیان مرصوص" شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا، جس کے لیے پاک فوج نے آپریشن"بنیان مرصوص" کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کیا، پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا، پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے، پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔                                                                                                          
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات