م*بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومتی عدم توجہی ،حکمرانوں ومقتدر قوتوں کی بے حسی ،نااہلی کی وجہ سے بلوچستان لاوار ث صوبہ بن گیا ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 4 دسمبر 2023 21:35

×کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نجات دلاسکتی ہے بدعنوانی ،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ،وفاقی وصوبائی حکو متوں کی عدم توجہی ،اداروں کی غفلت اور نمائندوں کی بے حسی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشا ن ،جائزبنیادی انسانی آئینی حقوق سے محروم ہے کئی دہائیوں سے حکومت پر براجمان ،منتخب مسلط ہونے والے خودمالامال جبکہ عوام کو بدحال وپریشان کر دیے ہیں۔

کئی دہائیوں سے عوام الناس وشہری سلگتے ،نہ ختم نہ کم ہونے والے مسائل کے شکارہیں۔ جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں الیکشن کیلئے امیدوارنامزدکیے عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کوووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان وسائل وخزانوں معدنیات اورزراعت سے مالامال ہیں مگر نگران سہولیات ،دیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب کچھ خاندان وافراد پر خرچ ہورہے ہیں وفاقی ادارے پر بلوچستان کو سونے کے انڈے دینے والاچڑیاسمجھ کر صرف مفادات ومراعات حاصل کر رہے ہیں ۔

سی پیک ،سیندک ،کرومائٹ،ریکوڈک سمیت دیگر خزانے ووسائل قوم کے بجائے چندخاندان وپارٹیوں اورافراد پر خرچ ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی قوم کے وسائل قوم پر دیانت داری سے خرچ کرنے کی کوشش کریگی ۔ حکومتی عدم توجہی ،حکمرانوں ومقتدر قوتوں کی بے حسی ،نااہلی کی وجہ سے بلوچستان لاوار ث صوبہ بن گیا ہے ۔ بلوچستان میں زیادہ فاصلوں ،کچی سڑکوں ،سفر کی جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ٹریفک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں عوام ٹرانسپورٹرزنے کئی بار احتجاج کیا مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اب تک چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہیں بھی اب تک دورویہ ہوئے نہ عوام کوسفرکی جدیدسہولیات ملی ہیں۔

کوئٹہ سے صوبے کے دیگر شہروں کو جانے والی شاہراہیں سیلابوں وبارشوں کی وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار اور خراب وتباہ ہوئی ہیں کوئٹہ کے ا ندربھی شاہراہیں سڑکیں گلیاں بارشوں وطویل عرصے سے حکومتی نمائندوں وزراء کی غفلت کی وجہ سے تعمیر نہیں ہوئی ۔جون بجٹ مہینہ آتے ہی شاہراہوں کو پکاکرنے کے بجائے ان کا منہ کالاکیا جاتاہے ٹھیکیداری سسٹم میں بدعنوانی کی وجہ سے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے چند دنوں مہینوں کے بعد شاہراہیں دوبارہ خستہ حال ہوجاتی ہے اس لیے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری کو لازم کیا جائے ۔عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے ممبران اسمبلی کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ہر سطح ہر آوازبلند کیا جائیگا