
!غزہ پر اسرائیلی بمباری پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ، ملک میں فرسودہ نظام قائم و دائم، لاڈلے بدلتے رہتے ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی
ر*کرپٹ نظام سے نجات کے لیے عوام 8فروری کو جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے
بدھ 6 دسمبر 2023 19:50
(جاری ہے)
آزادی سے لے کر اب تک بلوچستان کے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،مختلف ناموں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں نے جائدادوں، کارخانوں میں اضافہ کیا، عوام کو روٹی ،علاج وتعلیم کا بھی محتاج کردیا، حکمرانوںنے اربوں کے قرضے لیے، ملک کو 77 ہزار ارب کا مقروض کیا، رقم کہاں گئی کسی کو معلوم نہیں، ادائیگی کے لیے عوام پر ٹیکسز اور مہنگائی مسلط کردی گئی، حکمرانوں کے شاہانہ خرچوں اور پروٹوکول میں کوئی فرق نہیں آیا، یہ ایکڑوں پر محیط سرکاری محلات میں سرکاری سیکیورٹی کے حصار کے ساتھ مقیم ہیں، غریب فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں، بچیاں بھیک مانگتی ہیں، بھوک مٹانے کی خاطر غلط کاموں پر مجبور ہیں، مگر اہل اقتدار کو کوئی فرق نہیں۔
حکمرانوں نے ادارے تباہ کیے، تعلیم و صحت کا نظام برباد ہے، ایک عام آدمی کے لیے پینے کا صاف پانی میسر نہیں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا پیٹ پالنا،علاج کروانا اور بچوں کو سکول بھیجنا ناممکن ہوگیا۔ نگران حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں پر کاربند ہے، حکمران پارٹیوں نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا غلام بنادیا۔ سابقہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کا مستقبل دائو پر لگایا، ’’روٹی، کپڑا، مکان‘‘، ملک کو ’’ایشین ٹائیگر بنانے‘‘ اور ’’تبدیلی‘‘ کے نعروں سے عوام کو دھوکا دیا گیا۔ لٹیروں کی وجہ سے اہل بلوچستان بلخصوص نوجوان مایوس اورپریشان ہیں امریکا کے خوف کی وجہ سے اہل فلسطین کے حق میں ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر انسانوں کی سب سے بڑی جیل ہے، ہزاروں نوجوان قید ہیں، غزہ میں معصوم بچوں اور حاملہ خواتین کا قتل ہورہا ہے، اسرائیل کے ظلم پر حکمرانوںکی خاموشی کو پوری قوم نے دیکھ لیا۔ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، احتساب اور انصاف مذاق بن چکا، طاقتور کے لیے قانون کھلونا ہے، اسے جب چاہے ریلیف مل جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.