
مہمند،ملک مہراب دین ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
جمعرات 7 دسمبر 2023 18:24
(جاری ہے)
ملک احمد علی نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔
ملک مہراب دین نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس لیے کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور یہ غریب اور نادار لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرنے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے عوام کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہ خویزائی قوم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ملک علی حیدر ، جہانزیب خان نے کہا کہ خویزائی تحصیل سڑکیں ، امدورفت ، اسکولز اور ہسپتال جیسے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ امیدوران نے علاقے کے ترقی کے لیے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا ہے صرف انتخابات کے لیے علاقے کو آ تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے ترقی میں روزگار ایک اہم کردار ادا کر تا ہے جبکہ واحد تجارتی راستہ گرسل روٹ گزشتہ 10 سالوں سے بند پڑی ہے جس کے لیے سابقہ امیدوران نے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا ہے۔پاکستان میں پیپلز پارٹی کے ملک رئیس خان اور شیراعظم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع مہمند میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی خاص ترقیاتی کام نہیں ہوئے ۔ملک رئیس خان نے کہا کہ عوام سابقہ امیدوران کے دھوکہ میں آئیں اور نہ ترقیاتی کام جیسے شمسی یا ٹرانسفرمر پر دھوکہ نہ ہو جائے۔ضلع خیبر پیپلز پارٹی کے صدر حضرت علی نے کہا کہ ضلع مہمند کو انتہائی پسماندہ رکھا گیا ہے اور یہاں کے سابقہ ادوار کے ایم این ایز ، سینٹرز ام اور ایم پی ایز نے علاقے کے ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے کیونکہ آج یہاں کے قبائلی عمائدین نے جو فریاد کی وہ اس کی ایک زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ان کے ساتھ ساتھ ہم خود بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ ہم نے ان لوگوں کو منتخب کر گئے تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی وحید مہمند نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تمام خویزی قوم ملکر اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور اپنے علاقے کے پسماندگی خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دوسرے پارٹیوں میں فرق ہے جب بھٹو وزیراعظم بنا تو سب سے پہلے انہوں نے ضلع مہمند کا دورہ کرکے یہاں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جسمیں بجلی کی فراہمی ، ٹیوب ویل ، اسکولز ، یکہ غنڈ کالج اور کئی دوسرے اہم منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج خویزی اور بائیزئی کے علاقے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں جبکہ انہوں نے علاقے سے ایم این ایز،سینٹرز منتخب کیے تھے جو کہ انہوں نے علاقے کی ترقی کے لیے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے اور تحصیل لیول پر دفاتر قائم کرکے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قبائلی عوام کو حق رائے دہی ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا حق دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.