
جی ڈی اے نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کر دیا
دانش احمد انصاری
جمعرات 7 دسمبر 2023
21:45

(جاری ہے)
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے، اس لیے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد! واضح رہے کہ واثق عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی سے علیحدگی سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے بیان جاری ہوا کہ سابق صوبائی وزیر ملک تیمور اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب صوبائی اسمبلی واثق قیوم عباسی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور ان کا پتا نہیں چل سکا کہ وہ انہیں کہاں لے کر گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہیں حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ وہ عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت سے اپنی وابستگی ترک کرنے پر مجبور کریں۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ واثق قیوم سابق ڈپٹی سپیکر اور ملک تیمور سابق وزیر پنجاب کو اغوا کیا گیا اور وہ لاپتا ہیں، اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کیوں کہ یہ طرز عمل پاکستان میں کسی بھی قانون کی حکمرانی کے دعوؤں کی تردید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اغواء کرنا اور پھر انہیں جبر کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنا یا 'اسٹیجڈ ٹی وی انٹرویوز' میں پیش کرنا ایک جابر اور رجعت پسند حکومت کی خصوصیات ہیں، سب کو اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.