Live Updates

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شریف فیملی پر پی آئی اے خریدنے کا الزام عائد کردیا

مجھے پتا چلا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے خریدنے کی کوشش میں ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میاں صاحبان کو پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:30

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شریف فیملی پر پی آئی اے خریدنے کا ..
لوئردیر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 دسمبر 2023ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شریف فیملی پر پی آئی اے خریدنے کا الزام عائد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے خریدنے کی کوشش میں ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میاں صاحبان کو پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے لوئردیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب صدر آصف علی زرداری نے پاک چین اقتصادی راہداری کا معاہدہ کیا تھا، تو ہمارا مقصد پسماندہ اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں سے اس منصوبے کا آغاز کرنا تھا، مگر افسوس کے ساتھ لوئر دیر کو اس منصوبے سے علیحدہ کیا گیا ہے انشاء ﷲ 8 فروری کو آپ ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو منتخب کریں گے تو ہم سی پیک کے روٹ کو ایک بار پھر آپ کے راستے سے گزاریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر کسی کا حق ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لے مگر ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کا بھی یہ حق ہے کہ وہ پوچھیں کہ جو شخص 3 بار فیل ہوا وہ شخص چوتھی بار آکر کونسا تیر مارے گا؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے وہ تمام کام کرنے ہیں جو ہمارے بڑوں سے آپ سے وعدہ کیا تھا، آج کل کی سیاست میں عوام کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں، مہنگائی کے سونامی میں لوگ ڈوب رہے ہیں، اس کا آغاز عمران خان کے دور میں ہوا ، جب ن لیگ کے پاس خزانہ کی ذمہ داری تھی تو وہ ناکام رہے اور مہنگائی کے مسئلے کو حل نہ کرسکے، ہم مل کر مہنگائی بے روزگاری، غر بت کا مقابلہ کریں، ان تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور اور نظریہ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نگران حکومتیں جن میں خاص لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، وفاقی حکومت میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، صاف شفاف الیکشن کیلئے یہ غلط پیغام ہے کہ میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں، نجکاری وزارت میں ان کا خاص بندہ ہے ۔ میری پی آئی اے یونین بتارہی ہے کہ یہ پی آئی اے کو بیچ نہیں رہے بلکہ پی آئی اے کو خریدنے کی کوشش میں ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میاں صاحب کو پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے۔

ہم یونین کے ساتھ مل کر اس ادارے کی ترقی کا بندوبست کرسکتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب ! ووٹ کو بے عزت کرنے کی سیاست چھوڑ دیں، یہ سلیکشن والا شوق ختم کریں، تین بار سلیکٹ ہوئے ایک بار الیکٹ ہوکر آجائیں، چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو میں مانوں گا نہ ہی عوام مانیں گے۔عوام کے ساتھ مل کر ہر سلیکٹڈ کا مقابلہ کروں گا۔تین بار ناکام ہونے والا چوتھی بار وزیراعظم بن کر کون سا تیر مار لے گا؟ میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے کرم کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شریف فیملی پر پی آئی اے خریدنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میاں صاحبان کو پی آئی اے نہیں خریدنے دیں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات