مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ،1شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 06:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 1شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی خونی شاہراہ پر ایل پی جی گیس ٹرک جو کہ گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ کنڈملیر کے علاقے دلتوس چڑھائی پر کھائی میں جاگرا اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر جاں بحق ہو نے والے ڈرائیور محمد مشتاق سکنہ ضلع جھنگ (پنجاب) اور زخمی ہو نے والے کلینرنوید شہزاد ولد ملک ریاض احمد سکنہ ضلع جھنگ ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔