
8 فروری یوم نجات ہو گا ،عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی ‘ سراج الحق
خاندانی سیاست قوم اور ملک کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے‘ امیر جماعت اسلامی
اتوار 10 دسمبر 2023 19:00
(جاری ہے)
آج اس ملک میں جن دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دونوں پارٹیوں نیکرپشن کو عام کیا،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب انہی نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے نوجوان سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے کلچر کو مسترد کرتے ہوئے مکالمے اور دلیل کے ذریعے صرف سچ کو فروغ دیں 8 فروری الیکشن کا دن نوجوانوں کی نئی امیدوں اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور المرکز اسلامی پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کے پی پروفیسر محمد ابراہیم، نائب امیر عنایت اللہ خان سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور دیگر موجود تھے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نیاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔اصل مقابلہ سچ اور جھوٹ کا ہے،غلط اور صیح کا ہے نوجوانوں کو اصل صورتحال کو سمجھتے ہوئے سچ کا ساتھ دینا ہو گا ترازو آج ہر پاکستانی کا نشان ہے کل ہزاروں خواتین نے بہاولپور میں اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے آج کے پی میں نوجوان ٹیم ترازو کی صورت میں جمع ہیں ۔امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، حقیقت میں عوام کی نمائندہ ہو گی۔ بار بار آزمائے ہوئے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے، اضافے کا باعث بنے۔ نوجوان 8فروری کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے محلات کا طواف کرنے کی بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں۔ ان تین پارٹیوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25کروڑ عوام بنیادی حقوق، بچے بچیاں تعلیم، نوجوان روزگار سے محروم ہیں، انہوں نے قومی ادارے تباہ کردیے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور جرنیلوں نے آئین کے ساتھ بے وفائی کی، انہی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا غلام ہے۔ قوم کرپشن، جہالت، بے روزگاری سے پاک اسلامی و خوشحال پاکستان دیکھنے کے لیے 8فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ ہم ان شاء اللہ ملک کو خوب صورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے۔ اقتدار ملا تو ملک میں قرآن کی حکومت نافذ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.