آصف علی زرداری کا اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پیر 11 دسمبر 2023 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہےکہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

آصف زرداری نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنانے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عسکریت پسندی اور انتہا پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامات ہیں۔ آصف زرداری نے دنیا بھر کی جمہوری اقوام پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔